رائل کمیشن فار العلا کےلیے ایس اے جی ایوارڈ
جیوگرافک انفارمیشن سسٹم کے استعمال میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا( فوٹو: عرب نیوز)
رائل کمیشن فار العلا نے کیلیفورنیا میں ایسری کانفرنس میں جیوگرافک انفارمیشن سسٹم کے استعمال میں شاندار کارکردگی کے لیے ایس اے جی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکہ میں سالانہ ایسری کانفرنس جغرافیائی معلومات کے نظام کے لیے سب سے اہم عالمی پروگراموں میں سے ایک ہے۔
رائل کمیشن فار العلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ آرسی یو نے یہ ایوارڈ میپنگ اور تجزیاتی تکنیکوں میں بہترین کارکردگی، سسٹم ان پٹ کو استعمال اور تیار کرنے اور اس شعبے میں بین الاقوامی معیارات کے حصول کے لیے جیتا ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ یہ ایوارڈ رائل کمیشن فار العلا، العلا گورنریٹ اور اس کے شراکت داروں کی جی آئی ایس کو استعمال کرنے، مختلف ڈیٹا کا تجزیہ کرنے، چیلنجوں سے نمٹنے، جغرافیائی باہمی انحصار کو تکنیکی طریقہ کے مطابق منظم کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتا ہے۔‘
رائل کمیشن فار العلا تکنیکی سلوشنز کے ذریعے پیداوار فراہم کرنے اور بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کی حکمت عملی کے طور پر مختلف شعبوں کے درمیان ایک ورک پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے جی آئی ایس سمیت ملازمت دینے والے نظاموں پر کام کر رہا ہے۔
اپنے قیام کے بعد سے کمیشن نے مختلف خدمات کو تکنیکی نظام کے مطابق جوڑنے کے لیے ایک جغرافیائی معلوماتی نظام یونٹ تشکیل دینا شروع کر دیا ہے جو کام کے معیار کو بڑھانے، اس کا جائزہ لینے اور مستقبل کے چیلنجوں کی پیشں گوئی کرنےکے لیے خدمات اور سہولتوں کے علاوہ کئی شعبوں میں جدید سلوشنز فراہم کرتا ہے۔