Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چھ ماہ میں 40 لاکھ مسافروں نے سفر کیا

مسافروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 43.2 فیصد زیادہ ہے ( فائل فوٹو: اےا یف پی)
بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ سفر کرنے والے ایئرپورٹس میں سرفہرست ہے۔
 گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران28 لاکھ 62 ہزار 976 افراد نے سفر کیا تھا۔ سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 43.2 فیصد زیادہ نے سفر کیا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ 98 ہزار 582 ریکارڈ کی گئی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2022 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 36 ہزار 869 پروازیں روانہ ہوئی تھیں۔ سال رواں میں اس عرصے کے دوران 44 ہزار 160 پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 19.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 
بحرین ایئرپورٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد یوسف کا کہنا ہے’ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے مسافروں کو معیاری سروس فراہم کی جا رہی ہیں جس سے مسافروں اور پروازوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے‘۔
محمد یوسف نے کہا کہ’ بحرین انٹرنیشنل ایْئرپورٹ سے اس سال چھ نئی فضائی کمپنیوں کو سفری سروس فراہم کرنے کا موقع دیا گا۔ ان میں سکاٹ ایئر، آذربائیجان ایئر، اردن اور قطر کی ایئرلائنز شامل ہیں‘۔ 

شیئر: