سعودی ترقیاتی فنڈ نے بحرین میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کےلیے ترقیاتی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے ایگزیکٹیو چیئرمین سلطان المرشد اور الخلیج العربی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن اسمعیل نے 173.7 ملین ریال گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر بحرین میں متعین سعودی سفیر صالح العتیبی موجود تھے۔
الصندوق السعودي للتنمية يوقّع اتفاقية منحة تنموية لمدينة الملك عبدالله بن عبدالعزيز الطبية في البحرين.https://t.co/6b7JMoQyG8#واس_عام pic.twitter.com/pFHyeoFl3n
— واس العام (@SPAregions) July 25, 2023