سعودی، بحرینی کو آرڈینیشن کونسل کی معیشت، توانائی، تجارت اور صنعتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیٹی کے ورچوئل اجلاس کی مشترکہ صدارت سعودی وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی فیصل الابراہیم اور بحرین کے وزیر خزانہ اور قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ نے کی ہے۔
سعودی عرب اور بحرین نے کمیٹی کے اہم اقدامات کے ساتھ مشترکہ مفادات کے حصول کےلیے اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
یاد رہے کہ سعودی، بحرین کوارڈینیشن کونسل جولائی 2019 میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور مشترکہ امور کے تمام شعبوں کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی تھی۔
اس کا مقصد سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی،ملٹری، سرمایہ کاری، ثقافتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کی سطح کو بڑھانا ہے۔