Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’چاہتا ہوں بیٹا بھی مملکت میں ملازمت کرے‘: ہسپانوی ڈاکٹر

سعودی عرب آئندہ دس برس کے دوران دنیا کے بڑے ملکوں میں سے ایک ہوگا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں دس برس سے مقیم ھسپانوی ڈاکٹر ’وکٹر‘ نے کہا ہے کہ  میرے خیال میں سعودی عرب آئندہ دس برس کے دوران دنیا کے بڑے ملکوں میں سے ایک ہوگا‘۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ھسپانوی ڈاکٹر نے کہا کہ ’پہلے سعودی عرب کے بارے میں لوگ نہیں جانتے تھے، اب صورتحال مختلف ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’ اگر انہیں ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کے حوالے سے ووٹ دینے کا اختیار دیا جائے تو وہ سعودی عرب کے حق میں ووٹ دیں گے‘۔ 
ھسپانوی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ’میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھی سعودی عرب میں ملازمت کرے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’میرے ہموطن مجھ سے سعودی عرب کے بارے میں سوالات کرتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو، گالف کے مقابلوں اور فارمولا ون وغیرہ کے حوالے سے بھی پوچھتے ہیں۔ سعودی عرب کے بارے میں بڑا تجسس پایا جاتا ہے‘۔ 
ہسپانوی شہری حائل میں ڈینٹسٹ ہیں۔ انہیں ابتدا میں ریاض میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے حائل میں رہنے کو ترجیح دی۔ وہ اب تک تقریبا پانچ سے چھ ہزار ڈینٹل ایمپلانٹس کرچکے ہیں۔

شیئر: