Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روتے بچے کو چُپ کروانے کے لیے ماں نے فیڈر میں الکوحل پلا دی

خاتون کو ویسٹ ویلی ڈیٹینشن سینٹر میں 60 ہزار ڈالر کے بانڈ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ میں ایک دلخراش واقعہ جہاں روتے بچے کو چُپ کروانے کے لیے ماں نے فیڈر میں الکوحل پلا دی ہے۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا ہے جہاں ماں نے سات ہفتوں کے بچے کو فیڈر میں الکوحل ڈال کر پلا دی ہے۔
حکام کے مطابق فیڈر میں شراب پینے کے بعد بچہ نشے میں چلا گیا۔
سان برنارڈینو کے کاؤںٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ نے پیر کے روز بتایا کہ اپنے سات ہفتوں کے بچے کو فیڈر میں شراب پلانے والی 37 برس کی خاتون کا نام اونیسٹی ڈے لا تورے ہے جس پر بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سنیچر کی رات 12:45 پر لاس انجیلیس سے 55 میل دور مشرق میں واقع ریئلٹو نامی علاقے میں حکام کو بلا کر اس واقعے کی اطلاع دی گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جب ڈپٹی وہاں پہنچے تو بچہ نشے کی حالت میں تھا۔
حکام نے مزید کہا کہ بچے کی والدہ ریئلٹو میں گاڑی چلا رہی تھیں جہاں بچے نے رونا شروع کر دیا۔ اس دوران خاتون نے گاڑی روک کر بچے کو چُپ کروانے کے لیے الکوحل پلا دی۔
دوسری جانب خاتون کو ویسٹ ویلی ڈیٹینشن سینٹر میں 60 ہزار ڈالر کے بانڈ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
 

شیئر: