Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرمنٹ کے بعد فارغ بیٹھنا نہیں چاہتا تھا اس لیے کپڑوں کا کاروبار شروع کیا

آج میں اپنے آپ کو کامیاب تصور کرتا ہوں۔ (فوٹو العربیہ چینل)
جازان کے ایک شہری محمد خواجی نے ریٹائرمنٹ کے بعد کپڑوں کا کام شروع کردیا۔
العربیہ چینل کے مطابق محمد خواجی نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ سے قبل سوچ رہے تھے کہ کیا کریں گے مگر اللہ  نے کرم کردیا اور مجھے کپڑوں کا یہ کام سمجھ میں آیا اور آج اس سے میں اچھی خاصی آمدنی حاصل کررہا ہوں۔
محمد خواجی کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے سلے سلائے ملبوسات، چھوٹے بچوں اور بچیوں کے  ریڈی میڈ کپڑے، جا نماز اور اسی طرح کی دیگر چیزیں فروخت کرتا ہوں اور اپنے اخراجات پورے کررہا ہے۔
محمد خواجی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فارغ بیٹھنا مجھے گوارا نہ تھا لہذا میں نے کپڑے کا کاروبار شروع کیا اور آج میں اپنے آپ کو ریٹائرمنٹ کے بعد کامیاب تصور کرتا ہوں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: