Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں کا معاہدہ، ایران پر عائد پابندیوں میں ریلیف نہیں دیں گے: انٹونی بلنکن

انٹونی بلنکن نے کہا کہ کسی شکل میں بھی ایران کو پابندیوں میں ریلیف نہیں ملے گا۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پانچ امریکیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں رعایت نہیں دی جائے گی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انٹونی بلنکن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی صورت یا کسی بھی شکل میں ایران کو پابندیوں میں ریلیف نہیں دیا جائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ایران کے اپنے فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے انہیں محدود اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیا جائے گا تاکہ صرف انسانی مقاصد کے لیے پیسہ خرچ ہو۔
وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ایرانی جیل سے گھر میں نظر بند ہونے والے امریکی قیدیوں کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔
ایرانی جیل میں قید دوہری شہریت رکھنے والے پانچ امریکی ایرانی شہریوں کو جیل سے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے جسے ان کی رہائی کی جانب پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ ان (قیدیوں) کے ڈراؤنے خواب کے اختتام کی شروعات ہے اور جس ڈراؤنے خواب سے ان کی فیملیز گزر رہی ہیں۔‘
بلنکن نے مزید کہا کہ انہیں دیگر امریکیوں کی ایرانی جیلوں میں موجودگی کا علم نہیں ہے۔

شیئر: