Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

800پاؤنڈ وزنی زمرد کی چٹان

کارنیبا ، برازیل - - - -  - - قیمتی پتھروں کو بالعموم چھوٹے اور معتدل سائز کی شکل میں دیکھا گیا ہے۔ مگر علم طبقات الارض یہ بتاتا ہے کہ ان قیمتی پتھروں کی بڑی چٹانیں بھی ہوسکتی ہیں کیونکہ جو چھوٹے پتھر ہمیں نظر آتے ہیں وہ ان چٹانوں کو توڑ کر یا کاٹ کر نکالے جاتے ہیں۔ اب مقامی کانکنوں نے زبردست جدوجہد اور محنت کے بعد برازیل کے اس شہر کی کان سے 800پاؤنڈ وزنی زمرد کی چٹان نکالی ہے۔ جسے نکالنے میں بہت احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ قیمتی پتھر ضائع نہ ہو۔ مقامی حکام کا کہناہے کہ یہ قیمتی پتھر بعد میں ایک شخص کو فروخت کردیا گیا جو علاقے کی ایک او رکان کا مالک ہے۔اس زمرد کی خاصیت یہ ہے کہ جب اس پر روشنی پڑتی ہے تو بظاہر گہرا کتھئی نظر آنے والا پتھر سے سبز روشنی پھوٹنے لگتی ہے تاہم جس نے اسے خریدا ہے وہ اسے محفوظ رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے اس کا کہناہے کہ وہ نہ تو اسے تجوری میں بند رکھے گا اور نہ ہی کسی کھلی جگہ پر چھوڑ دے گا بلکہ پہلے اسکا بیمہ کرائے گا اور ماہرین سے اس کے مستند ہونے کی تصدیق کریگا اور پھر ہوسکتا ہے کہ اسکی نمائش کردے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگر اسے تراشا خراشا جائے او راس پر پالش کی جائے تو اسکے اندر سے 2لاکھ قیراط زمرد نکل سکتا ہے۔

شیئر: