Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل اور فروخت کرنے کی کوششیں ناکام، متعدد گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد  پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی حکام نے سنیچر کو منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنا کر متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 اور سبق کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے ریاض میں ایک شہری کو گرفتار کرکے 28.4 کلو گرام حشیش اور نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔
جدہ پولیس نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب دو یمنی شہریوں کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ان کے قبضے سے نشہ آور گولیاں اور بھاری رقم برآمد کی گئی۔
جازان ریجن کے العارضہ سیکڑ میں سرحدی محافظوں نے 86 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
جنرل ڈائریکٹریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے نے الباحہ سے ایک ایتھوپین شہری کو منشیات کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایتھوپین شہری سرحدی سیکیورٹی قانون کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب تھا۔
تمام ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد  پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: