Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آرگینک پولٹری انڈسٹری میں سرمایہ کاری کےلیے مراعات کی پیشکش

سہولتوں کے علاوہ پروموشنل قیمتوں پر زمین فراہم کی جائے گی (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے آرگینک پولٹری کی پیداوار میں سرمایہ کاری اور 2030 تک اس شعبے کی پیداوار کو پانچ فیصد تک بڑھانے کے لیے ایک انیشیٹو کا آغاز کیا ہے۔
وزارت کے انڈر سیکریٹری احمد بن صالح العیادہ کے مطابق اس انیشیٹو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مقامی کمپنیوں کو سہولتوں کی پیشکش اور پروموشنل قیمتوں پر زمین فراہم کرنا شامل ہے۔
احمد بن صالح العیادہ نے وزارت کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ اس انیشیٹو کا مقصد مقامی پولٹری کی پیداوار کو سعودی گڈ ایگری کلچرل پریکٹسز کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے، جسے سعودی جی اے پی بھی کہا جاتا ہے‘۔
یہ انیشیٹو  پولٹری سیکٹر میں نامیاتی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے قوانین کے ذریعے مناسب فنانسنگ اور تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گا۔
یہ وزارت کے توسیعی منصوبے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس کا اعلان جولائی میں پولٹری کی پیداوار کو بڑھانے اور 2025 تک 80 فیصد خود کفالت تک حاصل کرنے کے لیے 17 بلین ریال  کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔
واضح رہے کہ مملکت مقامی خوراک کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔
سعودی عرب کی زرعی مجموعی گھریلو پیداوار میں 2022 میں 38 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جو 2021 میں 72.25 بلین ریال سے 100 بلین ریال تک پہنچ گئی۔
اس اضافے کو مملکت کی نیشنل سٹریٹجی فار ایگریکلچر 2030 سے منسوب کیا گیا ہے جو ایک پائیدار سیکٹر بنانے کے علاوہ خوراک اور پانی کی حفاظت، اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کی کوشش کرتی ہے۔
یہ حکمت عملی کوآپریٹیو، نجی شعبے اور تحقیقی مراکز کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قدرتی وسائل کے تحفظ اور زراعت کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کو استعمال کرنے کی بھی خواہش رکھتی ہے۔
مملکت نے پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دینے، قدرتی اور ماحولیاتی وسائل کے تحفظ کے لیے پانی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے کئی انیشیٹوز اور پروگرام اپنائے ہیں۔

شیئر: