Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین میں فتویٰ کے استفسارات کے لیے ’گائیڈنس روبوٹ‘

عمرہ زائرین کو عبادات کے حوالے سے فتاویٰ کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کی صدارت نے حرمین شریفین میں فتاویٰ لینے والے زائرین کے سوالات کے جوابات فراہم کرنے کے لیے 'گائیڈنس روبوٹ' کا انتظام کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق آرٹیفیشنل انٹیلی جنس کی مدد سے چلنے والا یہ روبوٹ عمرہ زائرین کو عبادات کے حوالے سے فتاویٰ کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سوال و جواب کے لیے سپیکرز و مائیکرو فون بھی نصب ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

حرمین میں متعین کئے گئے 'گائیڈنس روبوٹ' میں متعدد زبانوں کے حوالے سے بیک وقت ترجمہ کرنے کی اضافی خصوصیت بھی موجود ہے۔
مزید برآں مساجد میں موجود روبوٹ کی مدد سے مذہبی رہنماؤں سے رابطہ قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو عمرہ زائرین کے سوالات کے جوابات دیتےہیں۔

آسانی سے استعمال کی جانے والی 21 انچ کی ٹچ سکرین ہے۔ فوٹو عرب نیوز

گائیڈنس روبوٹ گیارہ زبانوں میں رہنمائی کرتا ہے جن میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، مالے، اردو، چینی، بنگالی اورہوساوی افریقن زبان شامل ہیں۔
اس روبوٹ میں آسانی سے استعمال کی جانے والی 21 انچ کی ٹچ سکرین ہے جو کہ زائرین کی ضروریات کے مطابق مختلف خدمات سکرین پر ظاہر کرتی ہے۔
گائیڈنس روبوٹ کو چار پہیوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے باعث اسے آسانی سے حرم شریف کے اندر کسی دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

'گائیڈنس روبوٹ' میں بیک وقت ترجمہ کی خصوصیت بھی موجود ہے۔ فوٹو واس

مزید برآں سامنے اور نیچے والے ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کئے گئے ہیں، زائرین کے سوال و جواب کے لیے اعلیٰ معیار کے سپیکرز اور مائیکرو فون بھی لگائے گئے ہیں۔
پانچ گیگا ہرٹز وائرلیس نیٹ ورک سسٹم پر کام کرنے والا یہ روبوٹ تیز رفتار اور موثر ڈیٹا ٹرانسفر کرتا ہے۔
 

شیئر: