Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں اگست کے پہلے ہفتے میں مزید 1055 بارودی سرنگیں ناکارہ

ناکارہ بنائی جانے والی باردوی سرنگوں کی تعداد چار لاکھ  دس ہزار ہوگئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی منصوبے ’مسام‘  نے اگست 2023 کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید ایک ہزار55 ڈیوائسز کو صاف کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 112 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 926 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 15 دھماکہ خیز ڈیوائسز اور دو اینٹی پرسنل سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے۔
یمن کے الجوف، الضالع، لحج، مارب، تعز، عدن، صعدہ اور دیگر علاقوں میں بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن سے صاف کی جانے والی باردوی سرنگوں کی تعداد چار لاکھ  دس ہزار 701 ہوگئی ہے۔
حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔

شیئر: