یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید 625 بارودی سرنگیں صاف
اب تک چار لاکھ، آٹھ ہزار 633 بارودی سرنگوں کو تباہ کی جا چکا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے جولائی کے آخری ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید 625 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے 22 اینٹی پرسنل، 146 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 456 بغیر دھماکے والی اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
2018 میں شروع کیے جانے والے مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چار لاکھ، آٹھ ہزار 633 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں۔ اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا تھا۔