مدینہ آج مملکت کا گرم ترین شہر، درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ رہا
جمعرات 17 اگست 2023 18:35
جمعرات کو سب سے کم درجہ حرارت السودہ میں رہا (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 17 اگست 2023 کو مملکت بھر میں گرم ترین شہر اور سب سے کم درجہ حرارت والے علاقے کی نشاندہی کردی۔
سبق اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق قومی مرکز نے کہا ہے کہ مدینہ 47 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ جمعرات کو مملکت بھر میں گرم ترین شہر قرار پایا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ پرفضا مقام السودہ میں رہا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مدینہ کے بعد 46 سینٹی گریڈ الاحسا، حفر الباطن اور رفحا میں رہا، ان کے بعد بریدہ، عرعر، الصمان، العلا اور الخرج میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ السودہ کے بعد کم درجہ حرارت کے حوالے سے ابہا جمعرات کو دوسرے نمبر پر ہے جہاں 18 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اس کے بعد 19 سینٹی گریڈ سے باحہ اور 24 سینٹی گریڈ سے طائف ہے۔
قومی مرکز نے بتایا کہ جدہ، ابہا، باحہ، طائف، ینبع اور السودہ میں جمعرات کو رطوبت مملکت کے دیگر تمام علاقوں سے سب سے زیادہ رہی۔ ان مقامات پر رطوبت 90 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں