آج سعودی عرب کا کونسا شہر سب سے زیادہ گرم رہا
جدہ میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت بھر میں انتہائی گرم اور انتہائی کم درجہ حرارت والے مقامات کی تفصیلات جاری کردیں۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر 22 اپریل 2023 کو مکہ مکرمہ 40 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے حوالے سے مملکت کا گرم ترین شہر رہا جبکہ 12 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے حوالے سے طریف سب سے کم درجہ حرارت والا شہر قرار پایا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آج سنیچر کو جدہ اور الاحسا میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ، شرورہ میں 37، قنفذہ، ینبع اور حفر الباطن میں 36، مدینہ منورہ، جازان، الصمان، التنھات اور العلا میں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ رہا۔
قومی مرکز کا کہنا ہےکہ آج ابہا اور القریات میں کم از کم درجہ حرارت 13 اور باحہ میں 14 سینٹی گریڈ رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں