سرکاری دستاویز میں جعلسازی پر 5 برس قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ
جعلسازی سے کسی شخص یا ادارے کو نقصان پہنچانا قابل سزا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ سرکاری دستاویز میں جعلسازی قابل سزا جرم ہے اس پر پانچ برس قید اور پانچ لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ جان بوجھ کر جعلسازی سے کسی شخص یا ادارے کو مالی یا اخلاقی یا سماجی نقصان پہنچایا جا رہا ہو۔ یہ قابل سزا عمل ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ جو شخص کسی سرکاری ادارے یا کسی سرکاری ملازم کی جاری کردہ دستاویز میں جعلسازی کرے یا بین الاقوامی قانون کے کسی فریق یا اس کے کسی عہدیدار کے حوالے سے جعلسازی کا مرتکب ہو اور اس دستاویز کو سعودی عرب میں اعتبار حاصل ہو ایسا کرنے والے کو پانچ سال قید اور پانچ لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں