Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 سال سے کم عمر کو سائیکل کرایے پر نہ دی جائے: پبلک پراسیکیوشن

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو سائیکل کرایے پر نہ دی جائے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی ہے کہ ’بچوں کو ایسی تفریحاتی سرگرمیوں میں شریک کرنا جن سے ان کی صحت و سلامتی کو خطرہ لاحق ہورہا ہو ممنوع ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’بچوں کو گرنے سے بچانے کے لیے جھولوں میں بٹھاتے وقت حفاظتی بیلٹ لگوائی جائے۔ ایسے کسی بھی جھولے میں بچوں کو بٹھاتے وقت جن سے ان کے گرنے کا خطرہ ہو حفاظتی انتظامات ضروری ہیں‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’بچوں کو ان کی عمر کے لحاظ سے ہی جھولوں سے لطف اٹھانے کا موقع دیا جائے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: