Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شفا کی وادی میں لاپتہ 80 سالہ شہری کی تلاش شروع 

’علاقے میں خطرناک ڈھلانیں اور متعدد خشک کنویں بھی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ طائف الشفا علاقے کی وادی ذی غزال میں 80 سالہ معمر شہری لا پتہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شہری خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ سیر و سیاحت کے لیے شفا آیا تھا۔
شہری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لا پتہ ہونے والے شخص کو بھولنے کی بیماری بھی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’جس علاقے میں شہری کے لاپتہ ہونے کا بتایا گیا ہے وہاں خطرناک ڈھلانیں اور متعدد خشک کنویں بھی ہیں‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’لاپتہ ہونے والے شہری کو تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں متعدد رضا کار بھی شامل ہیں‘۔

شیئر: