جازان ہیریٹیج ولیج کی موسم گرما کی سرگرمیاں کا اختتام
جازان ہیریٹیج ولیج کی موسم گرما کی سرگرمیاں کا اختتام
اتوار 20 اگست 2023 5:53
لائف لائک ماڈلز نے ورثے کے منظر میں اضافہ کیا اور وزیٹرز نے تعریف کی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
جازان ہیریٹیج ولیج نے اپنی موسم گرما کی سرگرمیاں ختم کر دی ہیں جو مختلف تنظیموں اور رضاکار گروپوں کے تعاون سے منعقد کی گئی تھیں۔
عرب نیوز کے مطابق ہیریٹیج ولیج نے وزیٹرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے فنکارانہ، ثقافتی اور تفریحی تقریبات کی ایک وسیع رینج تیار کر کے روایتی پرفارمنس، مقبول گیمز، لوک رقص، اور خاندانوں کے لیے دلچسپ سرگرمیوں کی نمائش کی۔
لائف لائک ماڈلز نے ورثے کے منظر میں اضافہ کیا اور وزیٹرز نے ان کی بہت تعریف کی۔
جازان ہیریٹیج ولیج ایک گہرے تعلق کو فروغ دیتا ہے اور اس نقطہ نظر نے ان وزیٹرز کی دلچسپی حاصل کی ہے جو خود کو ورثے میں غرق کرنے، متنوع رسومات میں حصہ لینے اور تاریخی طریقوں سے مشغول ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
جازان ہیریٹیج ولیج میں البیت الجبالی، البیت التہامی، البیت الفراسانی اور ایک روایتی بازار شامل ہے جس میں جازان کے علاقے کی دستکاری کو نمایاں کیا گیا ہے۔
جازان ہیریٹیج ولیج نے کاریگروں کو مارکیٹ میں اپنی تخلیقات کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جن میں مجسمہ سازی، ٹیکسٹائل، سیرامکس، سلائی، کڑھائی، ہاتھ سے تیار کردہ دستکاری اور روایتی لباس شامل ہیں۔
اس نے دستیاب مواد کی تبدیلی اور دھاگے پر مبنی آرٹسٹری کو فروغ دے کر ری سائیکلنگ کو بھی فروغ دیا ہے۔
جازان ہیریٹیج ولیج کے ڈائریکٹر حمد الدقدقی نے کہا کہ ’اس مقام نے متعدد ڈومینز سے ہنر مندوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جس سے ثقافتی پروگراموں کی قیادت اور ان کو انجام دینے میں مدد ملی۔