Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جہاں جگہ ملے دکان سجا لیتے ہیں‘، 30 برس سے مسواک بیچنے والے شہری

ایک ہی قبیلے کے ہیں اور دونوں میں کوئی جھگڑا نہیں۔ (فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی عرب میں دو مقامی شہری محمد العبدلی اور احمد العبدلی 30 برس سے مسواک فروخت کر رہے ہیں۔ 
العربیہ چینل کے مطابق سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ ’وہ 1987 سے مسواک فروخت کر رہے ہیں۔ ابھا میں ’سوق الثلاثا‘ (منگل بازار) اور ’سوق الخمیس‘  (جمعرات بازار) کے علاوہ فلاحی انجمن اور ابہا لائبریری کے سامنے مسواک فروخت کرتے ہیں۔‘
’ہم دونوں مسواک فروش ہیں اور ایک ہی قبیلے کے ہیں۔ دونوں میں کوئی جھگڑا نہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’مارکیٹ میں جہاں بھی جگہ نظر آتی ہے وہاں اپنی دکان سجا لیتے ہیں۔ موسم گرما اور رمضان میں مسواک کا کاروبار زیادہ بہتر ہوتا ہے۔‘

شیئر: