Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بین الاقوامی کوششوں کےلیے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ

کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے آلات کی دستیابی کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے انڈین گجرات میں جی 20 وزرائے صحت کے اجلاس کے دوران کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے آلات کی دستیابی کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کوویڈ 19 سے لڑنے کے لیے آلات کی دستیابی کو تیز کرنے کے انیشیٹو کا آغاز 2020 میں مملک کی جی 20 کی صدارت کے دوران لیا گیا۔
اس انیشیٹو میں صحت کی صورتحال کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے لیے مملکت کی سپورٹ کو ظاہر کیا گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق فہد الجلاجل نے انڈین صدر کی جانب سے ڈیجیٹل صحت کے لیے عالمی انیشیٹو شروع کرنے کے مطالبے کا جواب دیا۔
انہوں نے ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے آلات کے نفاذ میں مملکت کے تجربے کا اشتراک کیا۔
لانچ کی تقریب میں فہد الجلاجل نے جامع صحت کی کوریج اور دنیا بھر میں ضرورت مندوں کو ہیلتھ کیئر کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی وزیر نے صحت اور خزانہ کے وزرا کی مشترکہ میٹنگ میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے مملکت نے گروپ کی اجتماعی کوششوں کی سپورٹ کی اور تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ وبائی فنڈ سے استفادہ کریں۔
فہد الجلاجل نے کہا کہ ’ یہ فنڈ مملکت کی جی 20 صدرارت کے دوران شروع کی گئی کوششوں کا حصہ تھا  تاکہ سنگین حالات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے فنڈنگ کے فرق کو پر کیا جا سکے‘۔
اس سے قبل سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے عالمی ادرہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم سے سنیچر کو ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق  دونوں عہدیداروں نے انڈین گجرات میں جی 20 وزرائے صحت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
ملاقات میں صحت کی صورتحال اور مملکت کی جی 20 صدرارت کے دوران ڈیجیٹل صحت، مریضوں کے تحفظ، تیاری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: