سعودی محکمہ شہری دفاع نے بدھ کو جدہ میں ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ’رہائشی عمارت میں محصور آٹھ افراد کو نکالا گیا‘۔
’آتشزدگی سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’گھروں کے علاوہ عمارتوں، دفاتر، تجارتی مالز اور بازاروں میں سلامتی کے ضوابط کی پابندی کرنا بہت ضروری ہے‘۔
’رہائشیوں کی طرف سے ذرا سی توجہ اور سلامتی کے معمولی آلات رکھنے کا اہتمام بڑے نقصانات سے بچا سکتا ہے‘۔