Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھی کے دوران زائر بچی کو بچانے والا ’ہیرو‘ سیکیورٹی اہلکار

سیکیورٹی اہلکار ویڈیو میں بچی کو گود میں لیے نظر آرہا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
مکہ مکرمہ میں بارش اور آندھی کے دوران مسجد الحرام کے سیکیورٹی اہلکار کی ایک بچی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار آندھی کے دوران والدین کے ساتھ چلنے والی بچی کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق سیکیورٹی اہلکار ویڈیو میں بچی کو گود میں لیے نظر آرہا ہے اور اسے بارش کے دوران تیز ہواؤں سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے سیکیورٹی اہلکار کے بچی کے ساتھ مشفقانہ رویے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے حج و عمرہ موسم کو کامیاب بنانے والے ہیروز یہی ہیں۔ یہ زائرین کی خدمت اور ہر پل انہیں امن و تحفظ فراہم کرکے انسانیت نوازی، رحمدلی اور خیر خواہی کا نیا ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مکہ مکرمہ کے  متعدد محلوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی تھی۔ اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز نے ہائی الرٹ جاری کرکے خبردار کیا تھا کہ موسلا دھار بارش اور شدید طوفان کا بڑا خطرہ ہے سب لوگ احتیاطی تدابیر کرلیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: