Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پر ’وسن لاؤنج‘ کا افتتاح، مسافر آرام کرسکیں گے

دن میں 300 مسافر کیبن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض نے داخلی ہال پانچ میں مسافروں کو سونے اور آرام کرنے کے لیے ’وسن لاؤنج‘ کا افتتاح کر دیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بین الاقوامی پروازوں سے سفر کرنے والے وہ افراد جنہیں پرواز کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے وہ پرواز کی روانگی تک کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پر ہوٹل کی تلاش یا گھنٹوں ویٹنگ ہال میں بیٹھنے کے بجائے کیبن حاصل کرکے آرام کر سکتے ہیں۔

یہ کیبن جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

مطارات الریاض کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین مساعد الداود نے کہا کہ مسافروں کے آرام و راحت کو یقینی بنانے اور ان کی پرائیوسی کا خیال رکھتے ہوئے انہیں مختلف قسم کے آپشن دیے جا رہے ہیں۔
وسن لاؤنج پروگرام کے تحت دن میں 300 مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ سونے، آرام کرنے اور لیٹنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں یہ کیبن کی شکل کے ہیں ان میں تمام سہولیات ہیں۔ یہ دو میٹر لمبا ہوٹل والا بیڈ ہے جبکہ ڈیڑھ میٹر کیبن کی چوڑائی ہے۔ سکرین ہے، موبائل چارجنگ کی سہولت اور اندر اور باہر سامان رکھنے کا بھی انتظام ہے۔
الداود نے توجہ دلائی کہ وسن لاؤنج سے مسافر حضرات ایئرپورٹ پر موجودگی کے دوران سفر کرنے سے قبل آرام کر سکیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: