Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ریاض ایئرپورٹ پر پارکنگ فیس خلیجی ممالک سے زیادہ ہے؟

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پارکنگ فیس فی گھنٹہ 10 ریال ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر: الاخباریہ)
سعودی عرب میں کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ریاض کمپنی نے حال ہی میں کار پارکنگ کی فیس میں اضافہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر استفسار کیا جا رہا تھا کہ خلیجی ممالک کے ایئرپورٹس پر پارکنگ فیس کتنی ہے۔
یاد رہے کہ ریاض ایئر پورٹ پر پہلے کار پارکنگ کی فی گھنٹہ فیس ساڑھے پانچ ریال تھی جس کو بڑھا کر فی گھنٹہ 10 ریال کر دیا گیا ہے۔ 
الاخباریہ چینل نے خلیجی ممالک کے ائیرپورٹس پر پارکنگ فیس کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پارکنگ فیس فی گھنٹہ 10 ریال ہے۔
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پارکنگ فیس 40 ریال، بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر10 ریال، دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 15 ریال، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 25 ریال جبکہ مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ 100 ریال فی گھنٹہ وصول کی جا رہی ہے۔

شیئر: