Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’موھبہ‘ کے تحت ایک لاکھ 86 ہزار سے زیادہ ذہین سعودی طلبہ سامنے آئے

پانچ لاکھ 18 ہزار طلبا نے ذہنی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے موھبہ ٹیسٹ دیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں 2011 کے نیشنل پروگرام فار گفٹیڈ آئیڈ ینٹیفیکیشن کے آغاز کے بعد سے اب تک مملکت میں عمومی تعلیم کے سکولوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 86 ہزار 915 ہونہار طلبا کی شناخت کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق انہیں کنگ عبدالعزیز اور ان کے ساتھیوں کی فاؤنڈیشن جسے موھبہ کے نام سے جانا جاتا ہے کے درمیان ایک سٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے دریافت کیا گیا۔
 ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن اتھارٹی جس کی نمائندگی نیشنل سینٹر فاراسسمنٹ نے کی، جس کے ایک حصے کے طور پر پانچ لاکھ 18 ہزار طلبا نے اپنی ذہنی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے موھبہ ٹیسٹ دیا۔
اس پروگرام کا مقصد تعلیم کے تمام مراحل پر مملکت میں تمام باصلاحیت افراد کا ایک جامع ڈیٹا بیس بنانے کے لیے جدید سائنسی طریقہ کار کا استعمال کرنا ہے اور انہیں ایسے پروگراموں کی طرف ہدایت دینا ہے جو ان کی اہلیت اور مہارت کے مطابق ہوں۔
یہ سپورٹ عام تعلیم سے آگے بڑھی ہے جس میں یونیورسٹی کے پروگرام اور ممتاز بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے لیے وظائف شامل ہیں۔
موھبہ کے ریکگنیشن اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر فہد التمیمی نے کہا کہ ’غیر معمولی ذہنی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے کا پروگرام ہنر مند افراد کو تلاش کرنے اور موھبہ کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور پروگراموں کے لیے ایک  انٹری پوائنٹ کا پورٹل ہے‘۔

1300 سے زیادہ طلبا کو موھبہ ایکسیلنس پروگرام کے ذریعے داخلہ دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’ 2022 کے آخر تک 27 ہزار سے زیادہ ہونہار طلبا کو موھبہ کلاسز پروگرام کے ذریعے سپانسر کیا گیا تھا اور 47 ہزار سے زیادہ نے موھبہ  اکیڈمک اینرچمنٹ پروگرام میں حصہ لیا تھا جس میں مختلف سائنسی شعبوں میں 34 متنوع مضامین کا احاطہ کیا گیا ہے‘۔
فہد التمیمی نے کہا کہ’ اس کے علاوہ 1300 سے زیادہ موہبہ طلبا کو معروف بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں موھبہ ایکسیلنس پروگرام کے ذریعے داخلہ دیا گیا‘۔
نیشنل پروگرام فار گفٹیڈ آئیڈ ینٹیفیکیشن کے ذریعہ شناخت شدہ طلبا نے متعدد بین الاقوامی سائنسی تجربات میں حصہ لیا ہے۔ موھبہ پروگراموں کے حصے کے طور پر تربیت اور ٹیوشن حاصل کی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی مقابلوں میں حصہ لیا ہے جس کے نتیجے میں 500 سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی سائنس اور انجینئرنگ فیئر مقابلے سے 106 بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں جسے طلبا کے لیے سب سے اہم بین الاقوامی سائنسی مقابلہ قرار دیا جاتا ہے۔

شیئر: