Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن میں بلیک بیری کی کاشت سو فیصد کامیاب

ان دنوں مارکیٹ میں باحہ ریجن کی بلیک بیری نظر آرہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے باحہ ریجن کے کاشتکار بلیک بیری کی کامیابی سے کاشت کررہے ہیں۔ ان دنوں مارکیٹ میں بلیک بیری نظر آرہی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق باحہ ریجن میں وزات ماحولیات و پانی و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر فہد الزھرانی نے کہا کہ’ بلیک بیری کی کاشت باحہ ریجن کی فصلوں میں سے ایک ہے‘۔  
’بلیک بیری کے 30 ہزار سے زیادہ پودے 2022 کی آخری سہ ماہی میں لگائے گئے تھے تقریبا سو فیصد کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ سال رواں 2023 کے موسم بہار میں ان پودوں کے پھل مارکیٹ میں پہنچنے لگے ہیں جو اعلی معیارکے ہیں۔ 

شیئر: