پولینڈ میں باجا ورلڈ کپ ڈیزرٹ ریلی چیمپیئن شپ ٹی تھری کیٹیگری کے پانچویں راؤنڈ میں سعودی ڈرائیور خاتون دانیہ عقیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 44.22 کلو میٹر طویل ریس میں حصہ لیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریلی میں شریک کویتی ڈرائیور مشاری الظفیری نے ٹی تھری گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دانیہ عقیل نے ریلی میں شرکت سے قبل کہا تھا کہ ’وہ جرمن ڈرائیور ٹی بیری کے ساتھ ریلی میں تیسری بار شریک ہورہی ہیں۔ پانچویں راؤنڈ میں شرکت کی بھرپور تیاری کی ہے‘۔
السعودية دانية عقيل تحقق المركز الثالث عالميا في فئة T3 #بطولة_كأس_العالم_للراليات_الصحراوية_باها#الإخبارية pic.twitter.com/CJnkXgOlsb
— الإخبارية - آخر الأخبار (@EKHNEWS) August 27, 2023