لیور پول کا انکار، الاتحاد کا اصرار، پیشکش 162 ملین یورو تک بڑھادی
’الاتحاد کلب نے لیورپول کو پیشکش قبول کرنے کی کوششیں مزید تیز کردی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مصری سپرسٹار فٹبالر محمد صلاح کی جدہ کے الاتحاد کلب میں منتقلی پر لیور پول نے انکار کردیا تو الاتحاد نے پیشکش ایک سو ملین یورو سے بڑھا کر 162 ملین یورو کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الاتحاد کلب نے لیورپول انتظامیہ کو پیشکش قبول کرنے پر قائل کرنے کی کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔
مبصرین نے کا کہنا ہے کہ الاتحاد کلب سٹار فٹبالر محمد صلاح کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم اس کے مقابلے میں لیورپول ٹیم اور اس کے منیجر ٹیم کو محمد صلاح کے بغیر دیکھنے کے لیے تیار نہیں۔
واضح رہے کہ محمد صلاح نے لیورپول کے ساتھ 2025 تک معاہدہ کر رکھا ہے۔ وہ 2017 سے ٹیم میں منتقل ہوئے تھے۔