Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ آپ کی سب سے بڑی فین ہوں‘ نابینا سعودی بچی کا رونالڈو سے ملاقات کا خواب پورا 

رونالڈو نے فٹبال پر دستخط کیے اور اپنی فین کے ساتھ تصاویر بنوائیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی فٹبال کلب النصر کے پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے نابینا سعودی بچی سے ملاقات کرکے اس کا خواب پورا کردیا۔ 
سکائی نیوزعربیہ کے مطابق رونالڈو نے الفتح فٹبال ٹیم کے ساتھ میچ کے اختتام پر سعودی بچی سے ملاقات کی۔ 
پرتگالی فٹبال سٹار نے یہ کہہ کر بچی کی عزت افزائی کی کہ ’یہاں میں صرف آپ سے ملنے کے لیے آیا ہوں‘۔ 
النصر کلب کی جرسی اور سکارف میں سعودی بچی نے کہا ’میں آپ کی سب سے بڑی فین ہوں‘۔

رونالڈو نے کہا ’یہاں میں صرف آپ سے ملنے کے لیے آیا ہوں‘۔ ( فوڈو: سکرین گریب)

جس کے جواب میں رونالڈو نے کہا ’شکریہ شکریہ‘۔
سعودی بچی نے کہا ’میں صرف آپ کےلیے یہاں آئی تھی۔ مجھے آپ کا کھیل پسند ہے اور میں یقین نہیں کرسکتی کہ آپ نے میچ میں تین گول سکور کیے‘۔
جواب میں رونالڈ نے کہا’ آپ نے مجھے قسمت دی‘۔
اس کے بعد رونالڈو نے فٹبال پر دستخط کیے اور اپنی فین کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

شیئر: