Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کے الزام میں دو غیر ملکی گرفتار، 24 لاکھ ریال ضبط

’کالا دھن سفید کرنے کے لیے فرضی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹ استعمال کرتے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد کرپشن نے منی لانڈرنگ اور نا معلوم ذرائع سے رقم حاصل کرنے کے الزام میں دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے قبضے سے 24 لاکھ 80 ہزار ریال نقد ضبط ہوئے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والا کالا دھن سفید کرنے کے لیے فرضی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹ استعمال کئے ہیں‘۔
’تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدگان نے متعدد قوانین کی خلاف ورزی کی ہے‘۔
محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: