Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں دو غیر ملکی گداگر گرفتار

’تفتیش کے دوران اس نے بتایا ہے کہ وہ ایک عرصے سے گداگری کرکے ناحق پیسے جمع کرتا رہا ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد گداگردی نے قصیم شہر میں دو گداگروں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان غیر ملکی ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’قصیم شہر کی ایک مسجد میں خاتون گداگر کے متعلق اطلاع ملی تھی‘۔
’وہاں جاکر معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون یمنی ہے اور گداگری کی عادی  ہے‘۔
’اسے مسجد کے باہر گرفتار کیا گیا اور تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ وہ تنگ دستی کا بہانہ بنا کر گداگری کر رہی ہے‘۔
’دوسری طرف  ایک مقامی بازار میں گداگر کی اطلاع ملی جس پر مذکورہ شخص کی خفیہ نگرانی کی گئی‘۔
’مذکورہ شخص کو گداگری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ اردنی تارک وطن ہے‘۔
’تفتیش کے دوران اس نے بتایا ہے کہ وہ ایک عرصے سے گداگری کرکے ناحق پیسے جمع کرتا رہا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
محکمے نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گداگری کے ساتھ ہمدردی نہ کریں اور جہاں کہیں بھی نظر آئیں تو فوری طور پر اطلاع کردیں۔

شیئر: