Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی جدہ میں مرافی پروجیکٹ، ایک لاکھ 30 ہزار افراد بسائے جائیں گے

گیارہ کلو میٹر طویل  اور سو میٹر چوڑی مصنوعی نہر بھی بنائی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت نیشنل ریئل سٹیٹ ڈیولپر گروپ (روشن) نے منگل کو شمالی جدہ میں ’مرافی‘ پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے جہاں ایک لاکھ 30 ہزار افراد بسائے جائیں گے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق مرافی پروجیکٹ کثیر المقاصد عظیم الشان منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس میں گیارہ کلو میٹر طویل  اور سو میٹر چوڑی مصنوعی نہر بھی بنائی جائے گی جو ابحر کریک سے منسلک ہوگی۔ 
روشن گروپ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈیوڈ گروور کا کہنا ہے ’ مرافی پروجیکٹ کے آغاز پر فخر ہے۔ یہ شمالی جدہ کو نئی شکل دے گا۔ جدہ بین الاقوامی شہروں کی صف میں شامل ہوگا‘۔
’مرافی پروجیکٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور قدرتی وسائل بھرپور طریقے سے استعمال کیے جائیں گے۔ یہ پروجیکٹ خوشحال معیشت کے حوالے سے سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل  کا باعث بنے گا‘۔ 
’مرافی میں مصنوعی نہر ایک طرح سے سی فرنٹ جیسی ہوگی۔ یہ شکاگو، سٹاکہوم، ہیمبرگ اور لندن سٹی سینٹر کی طرز پر ہوگی, اس سے جدہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا‘۔ 
یہ نہر گھروں اور محلوں کے درمیان سے گزرے گی۔ تجارتی و تفریحی مراکز اور آرام و راحت کے عصری وسائل نئے طرز زندگی کی عکاسی کریں گے۔ 

شیئر: