Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکروٹنگ ایجنسیوں کی سروس کو معیاری بنانے کے لیے نئے ضوابط 

مطلوبہ افرادی قوت کی فراہمی کا دورانیہ محدود کرنا ہوگا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہببود نے ریکروٹنگ کمپنیوں و ایجنسیوں کی سروس  کی سروس کو معیاری اور موثر بنانے کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بیان میں کہا کہ ’ریکروٹنگ ایجنسیوں کو مطلوبہ افرادی قوت کی فراہمی کا دورانیہ محدود کرنا ہوگا‘۔ 
وزارت نے افرادی قوت طلب کرنے والے صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے ضمانتیں بھی جاری کی ہیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ’ افرادی قوت طلب کرنے والوں کی شکایات تیزی سے حل کرنا ہوں گی اور درآمدی عمل میں شفافیت کی شرح بڑھانا ہوگی‘۔
وزارت کے مطابق متعلقہ فریقوں کی خوشنودی  کے حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ’ وہ ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپینیوں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے مقررہ نظام کے مطابق اقدامات کرے گی۔ مملکت کے اندر اور باہر کمپنیوں و ایجنسیوں کی  کارکردگی مانیٹر کی جائے گی‘۔ 

شیئر: