Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز لائبریری میں اندلس سے متعلق 190 برس پرانی کتاب محفوظ 

سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری ریاض میں سپین اور اندلس سے متعلق 26 تصاویر پر مشتمل 190 برس قبل شائع ہونے والی نایاب کتاب محفوظ ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کتاب کے مصنف ڈیوڈ رابرٹس تھے۔ کتاب کا نام ’سپین کی تصاویر‘ ہے۔ مکمل قدرتی رنگوں سے مزین ہے اور معیاری طباعت سے آراستہ ہے۔ 

1833-1832 میں اندلس کی سیاحت کے موقع پر تصاویر بنائی تھیں (فوٹو: ایس پی اے)

لائبریری کا کہنا ہے یہ کتاب نوادر کے بہترین  انتخاب کا حصہ ہے۔ اس کتاب کے صرف نسخے شائع ہوئے تھے اس میں برطانیہ کے مشہور آرٹسٹ ڈیوڈ رابرٹس کے فن پارے شامل ہیں۔
انہوں نے 1833-1832 میں اندلس کی سیاحت کے موقع پر تصاویر بنائی تھیں۔ 

اسلامی عرب محلوں اور آثار قدیمہ کی تصاویر دی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

کتاب میں اندلس کے اسلامی عرب محلوں اور آثار قدیمہ کی تصاویر دی گئی ہیں۔ ان میں غرناطہ اور الحمرا محل کے دلکش جمالیاتی مناظر اجاگر کیے گئے ہیں۔
اندلس میں اسلامی فن تعمیر کے نقوش کی دقیق ترین تفصیلات پرمشتمل ہیں۔ 

شیئر: