Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

’579 دراندازوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 15 ہزار 351 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 24 اگست سے 30 اگست 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 9124 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’4284 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 1943 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 579 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 54 فیصد یمنی، 44 فیصد  ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 257 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 14 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: