سعودی عرب کو داخلی سیاحت سے 37 ارب ریال کی ریکارڈ آمدنی
سعودی عرب انٹرنیشنل ٹورازم ریونیو انڈیکس کی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر ہے(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کو سال رواں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرونی سیاحوں سے 37 ارب ریال کی آمدنی ہوئی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق 2022 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران اندرون مملکت سیاحت سے 225 فیصد آمدنی زیادہ ہوئی۔
2022 کی پہلی سہ ماہی میں 11.3 ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی جبکہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں 37 ارب ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی۔
سعوی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرونی سیاحت پر 12.9 ارب ریال خرچ ہوئے جبکہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 14 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
مملکت میں داخلی سیاحت کی ترقی وزارت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات، سیاحتی شعبے کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کی کوششوں کی عکاس ہے۔
یاد ہرے کہ سعودی عرب عالمی سیاحتی تنطیم کے انٹرنیشنل ٹورازم ریونیو انڈیکس کی 2022 کی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر ہے جبکہ 2019 میں مملکت رینکنگ کے لحاظ سے 27 ویں نمبر پر تھا۔