متعدد شہروں میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور گولیاں ضبط
’جازان میں 59 کلو نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کارروائی مختلف أوقات میں ہوئی ہیں۔
ریاض ریجن میں روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’الزلفی ، القصیم ہائی وے پر ایک مشکوک گاڑی روکی گئی‘۔
’تلاشی لینے پر معلوم ہوا گاڑی کے خفیہ خانوں میں 6438 نشہ آور گولیاں چھپی ہوئی ہیں‘۔
’گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا گیا اور تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ سعودی شہری ہیں‘۔
دوسری طرف باحہ ریجن میں محکمہ انسداد منشیات نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جو منشیات فروشی میں ملوث تھا۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’خفیہ معلوم کی بنا پر مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کے گھر کی تلاشی لینے پر بڑی تعداد میں نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
ادھر جازان میں سرحدی سکیورٹی فورس نے 59 کلو نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
فورس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا گیا ہے جو نشہ آور پودہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔