سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے اسسٹنٹ سپر وائزر جنرل برائے آپریشنز اور پروگرامز احمد البیز سے سنیچر کو ریاض میں جنوبی سوڈان کے انسانی امور اور آفات سے بچاو کے وزیر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ہیومینٹرین اور ریلیف سے متعلق مختلف خدشات پر پر تبادلہ خیال اور ان طریقوں پر غور کیا جن کے ذریعے امدادی کاموں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
سوڈانی وزیر نے شاہ سلمان مرکز کی غیر معمولی پروفیشنل مہارت کے ساتھ دنیا بھر میں ضرورت مند ممالک اور لوگوں کی مدد کے لیے اس کی لگن کو سراہا۔