ریاض میں انٹرنیشنل ویٹ لفٹگ چیمپئن شپ کا آغاز
’چیمپئن شپ میں 170 ممالک سے 2500 کھلاڑی شریک ہیں‘ (فوٹو: سبق)
’چیمپئن شپ میں 170 ممالک سے 2500 کھلاڑی شریک ہیں‘ (فوٹو: سبق)
’چیمپئن شپ میں 170 ممالک سے 2500 کھلاڑی شریک ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ریاض میں انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز آج ہونے جارہا ہے جہاں 170 ممالک سے 2500 کھلاڑی شریک ہیں۔
ریاض کے شہزادہ فیصل اولمپک سٹی میں منعقد ہونے والی چیمپئن شب کی افتتاحی تقریب میں سعودی فیڈریشن کے سربراہ محمد جلود شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ 2024 میں پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں میں شرکت کے لیے ریاض میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں کولیفائی ہونا ضروری ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’افتتاحی تقریب شاندار طریقے سے منعقد ہوگی جس کا 40 منٹ دورانیہ رکھا گیا ہے‘۔
’تقریب میں سعودی تہذیب وثقافت کو بھی اجاگر کیا جائے گا جبکہ اسے سعودی عرب اور دیگر عالمی چینلوں پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے‘۔