Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر قصیم سے سفیر پاکستان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ فیصل بن مشعل نے سفیر پاکستان کو قصیم ریجن میں خیر مقدم کیا ( فوٹو:ایس پی اے)
سعودی عرب کے قصیم ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے اتوار کو اپنے دفتر میں مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے سفیر پاکستان کو قصیم ریجن میں خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے خوشگورار قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔
گورنر قصیم نے  سعودی حکومت اور پاکستان کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔
 ملاقات میں خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: