Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوادر میں پاکستان بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، دو افسر ایک جوان جان سے گئے

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے (فوٹو: پاکستان بحریہ)
پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستان بحریہ کا ایک تربیتی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افسران اور ایک جوان جان سے گیا۔
پاکستان بحریہ کے ترجمان نے اپنے بیان نے کہا ہے کہ ’ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔‘
’پاکستان بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نگراں وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک  جوان کی شہادت پر انتہائی دکھ ہوا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’شہداء کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔‘

شیئر: