پاکستان میں موبائل فون صارفین کو کافی عرصے سے ایسے ایس ایم ایس تواتر سے موصول ہو رہے ہیں جن میں لکھا ہوتا ہے کہ ’اگر آپ نان کسٹم پیڈ اشیا خریدنا چاہتے ہیں تو دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں یا پھر واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں۔‘
صرف یہی نہیں بلکہ کئی لوگ گلی محلوں میں اب نان کسٹم پیڈ اشیا کی فروخت کا کام کر رہے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد ثاقب (فرضی نام، انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی) آج کل اسی طرح کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کسٹم کارروائی کو شفاف بنانے کےلیے موبائل سی سی کیمرے نصبNode ID: 774061