Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم کارروائی کو شفاف بنانے کےلیے موبائل سی سی کیمرے نصب

کسٹم اتھارٹی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادے کی پالیسی پر گامزن ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر موبائل سی سی کیمرے نصب کرادیے۔
یہ اقدام کسٹم کارروائی کو شفاف بنانے، کسٹم نگرانی نظام کو بہتر بنانے، کسٹم خدمات کا معیار بلند کرنے اور کسٹم صارفین کے اطمینان کے لیے کیا گیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق زکوۃ  ٹیکس اورکسٹم اتھارٹی فرائض کی ادائیگی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اسی کے تحت موبائل سی سی کیمرے نصب کرائے گئے ہیں۔ 
بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی ایسا کسٹم نظام رائج کرنے کے لیے کوشاں ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی پر مکمل انحصار کیا جائے۔

شیئر: