Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر کیو آر کوڈ کیسے استعمال کیا جائے؟ 

فوری سماجی رابطے کے ایپلی کیشن واٹس اپ کا استعمال انتہائی عام ہو چکا ہے (ٖٖفوٹو: سکرین گریب
دور حاضر میں سمارٹ فون ہر ایک کی ضرورت بن چکا ہے۔ مختلف اقسام کی ایپلی کیشنز کی ایجاد نے لوگوں کو کافی سہولت فراہم کی ہے۔  
سمارٹ فون کی ایپلی کیشنز میں ہمیں کیو آر کوڈ کی اصطلاح عام ملتی ہے۔ اگر آپ کسی ہوٹل کا مینیو مانگتے ہیں تو کیو آر کوڈ پیش کیاجاتا ہے جسے سکین کر کے آپ بآسانی ہوٹل کا مینیو دیکھ سکتے ہیں۔ 
کیوآر کوڈ جاپانی ایجاد ہے جس کے معنی فوری ردعمل ( کیویک ریسپونس) ہے۔ کیو آر کوڈ اب بے حد عام ہو چکا ہے اور تقریباً ہر ادارے یا مارکیٹ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ 
کیو آر کوڈ 
کیو آر کوڈ سے قبل بارکوڈ مستعمل تھا تاہم اسے اب کیو آر کوڈ سے تبدیل کیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں بار کوڈ کی نسبت کافی وسعت ہے۔ 
کیو آر کوڈ میں سٹوریج کی صلاحیت بھی بار کوڈ سے زیادہ ہے جبکہ اس کے ذریعے تحریر اوردیگر یو آر ایل لنکس بھی سکین کرنے کی سہولت موجود ہے جو کہ بار کوڈ میں بہت حد تک محدود ہوتی تھی۔ 

سمارٹ فون کس طرح کیو آر کوڈ ریڈ کرتا ہے؟

سمارٹ فون پر کیو آر کوڈ ریڈر ایپ انسٹال کرنا ہوتی ہے جسے کسی بھی آئی فون یا اینڈرائیڈ فون پر ایک منٹ سے بھی کم وقت میں انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ 
جب بھی آپ اپنے سمارٹ فون سے کیو آر کوڈ ریڈر ایپ کے ذریعے کوڈ کو سکین کرتے ہیں تو فوری طور پر سکینر کوڈ کے مندرجات تک رسائی حاصل کر کے وہ تمام مندرجات آپ کے سامنے لے آتا ہے جو کوڈ میں بظاہر پوشیدہ ہوتی ہیں۔ 

واٹس ایپ ویب، کیوآر کوڈ

فوری سماجی رابطے کے ایپلی کیشن واٹس اپ کا استعمال انتہائی عام ہو چکا ہے جس کے ذریعے لمحوں میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ہر طرح کا رابطہ ممکن ہوجاتا ہے۔ 
واٹس ایپ کی جانب سے یہ سہولت بھی اپنے صارفین کو فراہم کی گئی ہے کہ اگروہ چاہیں تو اپنے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ کو آپریٹ کر سکتے ہیں تاہم اس سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ واٹس ایپ ویب استعمال کرتے ہوئے سمارٹ فون کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ سمارٹ فون کا انٹرنیٹ سے منسلک ہونا اور فون کا کمپیوٹر سے مسلسل رابطہ برقرار رہنا بھی ضروری ہے۔ 
واٹس ایپ ویب کو استعمال کرنے کے لیے سمارٹ فون پر واٹس ایپ کو آن کرنے کے بعد کیو آر کوڈ کے ذریعے اس کا رابطہ ویب سے جوڑا جائے گا جس کے بعد ہی کمپیوٹر پر واٹس ایپ کی سہولت حاصل کی جا سکے گی۔ 

واٹس ایپ کیو آر کوڈ آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں سے سکین کیا جا سکتا ہے(فوٹو: فری پکس)

آئی فون سے واٹس ایپ ویب کا استعمال

۔ اپنے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ ویب کی براؤز کو اوپن کریں۔
۔ سکرین پر اوپن ہونے والے صفحے کے درمیان میں آپ کو چوکور خانے دار نقشہ نما دکھائی دے گا۔ 
۔ اپنے آئی فون پر واٹس ایپ ایپلی کیشن کو کھولیں وہاں سے واٹس ایپ ویب کو کلک کریں اور کیو آر کوڈ ریڈر آن ہو جائے گا۔ 
۔ آئی فون پر واٹس ایپ کے آئی کون کو کلک کریں جس پر ایک مائیک کا نشان بنا ہوا ہو گا جس کا بیک گراؤنڈ ہلکا سبز رنگ کا ہو گا۔ 
۔ سیٹنگ کو کلک کریں۔  
۔ سیٹنگ میں واٹس ایپ ویب کو کلک کریں جو سکرین کے بالائی جانب ہو گا۔ 
۔ اپنے آئی فون کے کیمرے کے لینز کو کیو آر کوڈ پر لے جائیں جو فوری طور پر اسے ریڈ کر کے لنک کو آپریٹ کر دے گا۔ 

اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ ویب کا استعمال

۔ اپنے فون میں واٹس ایپ کو کھولیں جہاں سے واٹس ایپ ویب کو کلک کریں۔ 
۔ کمپیوٹر پر واٹس ایپ ویب کو کھولیں اور فون کے کیمرے کے ذریعے کیو آر کوڈ کو سکین کریں جس سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ ویب کا رابطہ بحال ہو جائے گا۔

شیئر: