Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کا نیا فیچر: موبائل نمبر کے بغیر میسج بھیجا جاسکے گا؟

نئے فیچرز میں صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت اور پرائیوسی کو مزید بہتر کرنا بھی شامل ہے۔ (فوٹو: فری پک)
فیس بک کی ملکیتی فوری پیغام رسانی کے ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کی دلچسپی کے لیے نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ان میں صارفین کی پرائیوسی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مزید اپ ڈیٹس بھی واٹس ایپ میں کی گئی ہیں بلکہ نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متوقع نیا فیچر

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اب جس نئے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے وہ پیغام رسانی کی دنیا میں غیرمعمولی ہوگا۔ نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ پیغام بھیجنے کے لیے صارفین کو موبائل نمبردرکار نہیں ہو گا یعنی وہ جسے پیغام ارسال کرنا چاہے اور اس کا موبائل نمبران کے پاس نہ ہو وہ اس نئے فیچر کے بعد پیغام ارسال کر سکیں گے۔

پرائیوسی کو بہتر بنائیں

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو فراہم کیے جانے والے نئے فیچرز میں صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت اور پرائیوسی کو مزید بہتر کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے ذریعے صارفین اپنے فون نمبر کو پوشیدہ رکھ سکیں گے۔ اس سے کمپنیوں اور نئے یا ناواقف افراد سے اپنا نمبر چھپانا آسان ہو گا۔

آسان کوڈ

سماجی رابطوں کی شناخت برقرار رکھنے کے لیے صرف فون نمبر پر انحصار کرنے کے بجائے صارفین اپنے لیے آسان کوڈ نام رکھ سکیں گے جو منفرد بھی ہو اور اسے یاد رکھنا بھی آسان ہو۔

واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں پیغام میں ترمیم یا تبدیلی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ (فوٹو: پکسابے)

نیا فیچر واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں‘اینڈرائیڈ کے سسٹم 2.23.11.15 میں پیش کیا گیا ہے۔
تاہم نیا متوقع فیچر فی الحال تیاری اور تجرباتی مراحل میں ہے، اسے تاحال لانچ نہیں کیا گیا۔ جب اسے جاری کیا جائے گا اس کے بعد واٹس ایپ کے سسٹم میں صارف کے نام کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔

نیا فیچر کب لانچ ہو گا؟ 

انتظامیہ کی جانب سے تاحال نئے فیچر کو لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ نئے فیچر کے حوالے سے امید ظاہرکی گئی ہے کہ جب یہ باقاعدہ لانچ ہو گا تو یہ واٹس ایپ کے پیغام رسانی کے میدان میں بہت بڑی تبدیلی ہو گی۔
کوڈ ناموں کے ذریعے کی جانے والی چیٹ بھی ’اینڈ ٹو اینڈ‘ پرائیوسی کی حامل ہو گی۔

نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ پیغام بھجنے کے لیے صارفین کو موبائل نمبردرکار نہیں ہو گا۔ (فوٹو: پکسابے)

واٹس ایپ بیٹا

واٹس اپ بیٹا کے تحت نئے فیچرز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے جس کے تحت واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں پیغام میں ترمیم یا تبدیلی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے ارسال کیے گئے پیغام کو 15 منٹ کے اندرتبدیل یا ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: