المندق وادی کے جنگلات میں آگ پر قابو پالیا گیا
جمعرات 7 ستمبر 2023 10:38
’آگ بجھانے کے باوجود ٹیمیں تادم تحریر جائے وقوعہ پر موجود ہیں‘ (فوٹو: سبق)
المندق کمشنری میں واقع وادی عشبہ کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس پر شہری دفاع کی ٹیموں نے قابو پالیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آگ لگنے سے جنگلات کاہزاروں میٹر وسیع رقبہ متاثر ہوا ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آگ بجھانے کے باوجود ٹیمیں تادم تحریر جائے وقوعہ پر موجود ہیں‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘۔
’آگ بجھانے میں ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال ہوا جبکہ رضاکاروں کی بڑی ٹیم نے بھی تعاون کیا ہے‘۔