محفوظ قومی جنگل میں بغیر لائسنس شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار
ملزمان کے قبضے سے ایئرگنز اورشکار کیے ہوئے 39 برآمد برآمد ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
ماحولیاتی سلامتی فورس نے امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل میں لائسنس کے بغیر شکار کرنے والے تین مقامی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ماحولیاتی قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو لائسنس کے بغیر شکار کی اجازت نہیں ہے۔
ماحولیاتی سپیشل فورس کا کہنا ہے کہ مقامی شہریوں کے قبضے سے دو ایئرگن برآمد ہوئیں اور 39 شکار کیے ہوئے پرندے ضبط کیے گئے۔ تینوں کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی۔
ماحولیاتی سلامتی فورس نے توجہ دلائی ہے کہ بغیر لائسنس محفوظ قومی جنگل میں شکار کے لیے جانا قابل سزا عمل ہے اس پر پانچ ہزار ریال جرمانہ ہے۔ بغیر لائسنس شکار کی سزا دس ہزار ریال جرمانہ ہے۔
سپیشل فورس نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے علم میں جنگلی حیاتیات مخالف سرگرمیاں آئیں تو وہ مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ میں اس کی اطلاع 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 اور 996 پر رابطہ کرکےدی جاسکتی ہے۔