Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت ایئرپورٹ پر شہری سے بدسلوکی، وزارت داخلہ نے تحقیقات شروع کردی

معاملے کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
کویتی وزارت داخلہ نے کویت ایئرپورٹ پر بدسلوکی کی شکایت کا نوٹس لیا ہے۔
کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر(ایکس) پر بیان میں کہا کہ’ وزیر داخلہ نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی جانب سے مقامی شہری سے بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم  دیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ہر پہلو سے معاملے کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی‘۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جو کچھ ہوا وہ امن و امان کے تحفظ پرمامور خصوصی سیکیورٹی ادارے کی طرف سے کیا گیا‘۔
’ادارہ قانون کے دائرے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ضروری کارروائی کا پابند ہے۔ علاوہ ازیں ہر شہری کے وقار کا تحفظ بھی اس کے فرائض منصبی میں شامل ہے‘۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ وزیراعظم کے نائب اول و وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الصباح نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم  دیا ہے۔ رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا‘۔ 

شیئر: